ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنا سراسر تکبر ،مہاجرین مشترکہ ہدایات پر عمل درآمد کے خواہاں ہیں

0
106

رجسٹرڈ مسلم تارکین وطن کے حق میں ریلیف کا اجراء وقت کی ضرورت ہے: اے کے ایم ایم سی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آل کشمیری مسلم مائیگرنٹ کمیٹی نے آج صدر نذیراحمد لون کی سربراہی میں میٹنگ میں دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں رجسٹرڈ مسلم تارکین وطن کے حق میں فوری طور پر ریلیف جاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیںاور ہائی کورٹ کے حکم نامے کے بعد بھی اس سلسلے میں پیش رفت نہیں کی گئی ۔وہیںایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد لون نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ضرورت مند حقیقی تارکین وطن کو ریلیف کا غیر اخلاقی طور پر روک دیا گیا ہے جو اپنی روزمرہ کی زندگی کے لئے نقد امداد پر منحصر تھے۔اس موقع پراے کے ایم ایم سی نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کریں اور جلد از جلد رقم جاری کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد لون نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہاجرین کو کیش ریلیف جاری کیا جائے اور ہائی کورٹ کے حکم پر فوری عمل کیا جائے۔اس موقع پرایسوسی ایشن کے دیگر رہنما اور چیئرمین فدا حسین شیخ، نائب صدر چوہدری محمد اکبر اور جنرل سیکرٹری شوکت احمد گنائی و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا