ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کے تحت جموں صوبے میں انسداد جذام کا عالمی دن منایا گیا

0
154

ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز جموںنے گورنمنٹ ہاسپٹل گاندھی نگر جموں سے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں صوبیمیں عالمی انسداد جذام کا دن ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راجیو کمار شرما کی رہنمائی میں منایا گیا۔ اس سال کا تھیم ’جذام کو مارو‘ ہے جو اس دن کے دوہری مقاصد کو سمیٹتا ہے تاکہ جذام سے جڑے بدنما داغ کو ختم کیا جا سکے اور اس بیماری سے متاثرہ لوگوں کے وقار کو فروغ دیا جا سکے۔ اس سال 30 جنوری 2024 سے 13 فروری 2024 تک ایک پندرہ روزہ سپارش جذام بیداری مہم منائی جانی ہے۔یاد رہے جموں ضلع میں ڈاکٹر سشما مٹو، زونل لیپروسی آفیسر، جموں کی زیر نگرانی ایک تقریب کا انعقاد گورنمنٹ اسپتال گاندھی نگر جموں میں کیا گیا۔اس تقریب کا مقصد کمیونٹی میں اس بیماری سے جڑے اسباب، منتقلی، علامات ،علاج، جذام کی روک تھام اور سماجی بدنامی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔وہیں تقریب کا آغاز بابائے قوم جناب مہاتما گاندھی جی کی برسی کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے ساتھ ہوا اور اس کے بعد یوم جذام کے موقع پر حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ وہیںپرنسپل اے این ایم ٹی سکول گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں ڈاکٹر ڈیزی پریہار کی نگرانی میں اے این ایم ٹی سکول کے طلباء نے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا جسے تقریب میں موجود سبھی لوگوں نے سراہا۔اس موقع پر ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راجیو کمار شرما نے گورنمنٹ ہاسپٹل گاندھی نگر جموں سے گول مارکیٹ کے علاقے میں ایک ریلی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر کووڈ جنگجوؤں کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔واضح رہے اس موقع پرجموں صوبہ کے تمام اضلاع کے صحت اداروں میں عالمی انسداد جذام کا دن بھی منایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا