164 بٹالین سی آر پی ایف نے ڈورو میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا

0
157

شاہ ہلال
اننت ناگ // 164 بٹالین سی Qآر پی ایف نے منگل کو اننت ناگ ضلع کے رسول میر آڈیٹوریم ہال ڈورو میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس کا افتتاح کمانڈنٹ 164 بٹالین سی آر پی ایف نوین کمار کے ساتھ 90 سال کی عمر کے ایک مقامی بزرگ شہری نے کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار ڈورو خالد ظفر، سابق صدر ایم سی ڈورو ویری ناگ محمد اقبال آہنگر،کمپنی کمانڈر ڈورو نرسی سنگھ لودھی کے علاوہ سی آر پی ایف کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کا مفت علاج کیا گیا جبکہ ضرورت مندوں کو موقعہ پر ہی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مزید کیمپ لگائے جائیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کمار نوین نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب لوگوں تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جو بھی مسائل درپیش ہوں، سی آر پی ایف کسی بھی مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مقامی عوام کو یقین دلایا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ کشمیریوں کی مدد کرتا رہا ہے اور معاشرے کی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں بھی مقامی عوام کے فائدے کے لیے اس طرح کے سوک ایکشن پروگراموں کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ کمار نوین نے اس طرح کوششیں کرنے کی ترغیب دی کہ ایسے میڈیکل کیمپوں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند دیہاتیوں تک پہنچ سکے اور وہاں موجود معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کا انعقاد جاری رہے گا۔کیمپ میں آئے ہوئے لوگوں نے 164 بٹالین سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ یہاں کے غریب لوگوں کے لیے اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے اور امید ظاہر کی کہ سی آر پی ایف مستقبل میں بھی ایسے کیمپوں کا انعقاد کرے گی۔Q

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا