بھارتی فوج نے سوئی گڑھ، ڈوڈہ میں سیف ڈرائیو اور ٹریفک قوانین پر لیکچر کا انعقاد کیا

0
126

طلباء کو سڑک کی علامتوں اور سڑک کے آداب سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ہندوستانی فوج نے رہائشیوں کو آگاہی دینے کے جاری عمل کے ایک حصے کے طور پر، ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی مہم کے تحت سوئی گڑھ میں نوجوانوں اور باشندوں کے لیے سیف ڈرائیو اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔دریںا ثناء سڑک حادثات میں اچانک اضافے کی وجہ سے خطے میں، سڑک کی حفاظت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایک پہل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی، جس میں رہائشیوں کے درمیان ٹریفک قوانین سے متعلق حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی اور ان پر عمل کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو لیکچر اور تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیں لیکچر میں کل 40 طلباء نے شرکت کی۔ اس دوران طلباء کو سڑک کی علامتوں اور سڑک کے آداب سے بھی آگاہ کیا گیا۔وہیں انکش کمار، ٹیچر، گورنمنٹ ہائی اسکول، تھیلہ نے طلباء کو روڈ مارکنگ اور حفاظتی اقدامات اور نشے میں ڈرائیونگ سے بچنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا