76 سی آر پی ایف بٹالین نے جموں کے چھنی راما میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا

0
198

کیمپ کا بنیادی مقصد علاقے کے ضرورت مند لوگوں تک طبی سہولیات پہنچانا تھا
لازوال ڈیسک
جموں//سی آر پی ایف کی 76 بٹالین نے جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کے تعاون سے آج یہاں گرو رویداس کمیونٹی ہال، چھنی راما میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیںصحت کیمپ کا انعقاد سندیپ کھیروار، آئی پی ایس آئی جی جموں سیکٹر اور رمیش کمار، ڈی آئی جی جموں رینج کی رہنمائی میں کیا گیا۔ وہیںکیمپ کا بنیادی مقصد علاقے کے ضرورت مند لوگوں تک مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور انہیں ان کی صحت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔جبکہ میڈیکل کیمپ میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایس سومیا، 76 بٹالین، سی آر پی ایف اور ڈاکٹر نیاتی ابرول نے تقریباً 300 شہریوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ٹی ایچ خان، کمانڈنٹ76بن نے سوک ایکشن پروگرام کا افتتاح کیا اور علاقے کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فٹ رہنے کے لیے باقاعدگی سے جسمانی ورزش کریں۔ انہوں نے انہیں صحت مند طرز زندگی اور حفظان صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے مقامی لوگوں اور فورس کے درمیان خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے میںسی آر پی ایف کے کردار کی بھی وضاحت کی۔مہندر سنگھ ٹو آئی سی، راجیش کمار یادو ٹو آئی سی، ڈیبو دھکروال، اسسٹنٹ کامڈٹ، راجندر پال سنگھ، اسسٹنٹ۔ کیمپ میں 76 بلین سی آر پی ایف کے انسپکٹر وشنو کمار شرما نے بھی شرکت کی۔وہیں اس پہل کا مثبت ردعمل سامنے آیا اور مقامی لوگوں کی طرف سے اس کا بھرپور استقبال کیا گیا اور اس پر زور دیا گیا کہسی آر پی ایف مستقبل میں بھی ایسے کیمپوں کا انعقاد کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا