تریکا شیوا آچاریہ سوامی رام جی مہاراج کا 169 واں یوم پیدائش منایا گیا

0
217

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سوامی رام جی جدید دور کے بہت سے روحانی متلاشیوں اور پریکٹیشنرز کے لیے الہام کا ذریعہ رہے ہیں۔ سوامی جی نے مکمل طور پر صحیفوں یا دانشورانہ علم پر انحصار کرنے کے بجائے براہ راست شعور کی الہی فطرت کا تجربہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ کشمیر شیو مت کے بارے میں ان کا علم حقیقت کی غیر دوہری نوعیت اور تمام چیزوں کی وحدت (خالص شعوری کائناتی توانائی میں ضم ہونے) پر زور دینے کی وجہ ان کے روشن خیال گرو،پنڈت مانسارام مونگا، ایک سدھا یوگی جس نے کشمیر شیو مت کا علم جسے "تریکا فلسفہ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ان (سوامی رام جی) کو محض ایک لمس سے منتقل کیا۔مہا مہیشور شیوا آچاریہ سوامی رام جی مہاراج کی – (پوش کرشنا پاک دوادشی کے دوران پیدا ہوئے؛ 16 دسمبر 1854 کو رام شیوا تریک آشرم، فتح کدل، سری نگر، کشمیر میں سمادھی میں داخل ہوئے)۔وہیںپوری دنیا کے تمام مراکز پر خاص طور پر رام شیوا تریکا آشرم، گول گگرال میں انتہائی عقیدت اور پورے مذہبی جوش کے ساتھ انکا 169 ویں یوم پیدائش منایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا