عوامی دربار کا انعقاد حکومت کی ایک سنجیدہ کوشش :شالین کابرا

0
175

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ نے ہیرانگر میںعوامی دربار کی صدارت کی،عوام ی شکایات سنیں
حفیظ قریشی

کٹھوعہ؍؍ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرا نے آج کمیونٹی ہال ہیرا نگر میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی اور انہوں نے وہاں عوامی اہمیت کے مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے شکایات سنیں۔اِس موقعہ پر پر چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کٹھوعہ کرنل (ریٹائرڈ) مہان سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر راکیش منہاس، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی رگھونندن سنگھ، ایس ایس پی کٹھوعہ شیودیپ سنگھ جموال، اے ڈی ڈی سی کٹھوعہ انکور مہاجن سمیت مختلف وفود موجود تھے۔پی آر آئی کے ممبران اور مختلف وفود کی فعال شرکت نے اس پروگرام کو نمایاں کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو اپنے اپنے علاقوں میں اہم ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔ڈی ڈی سی چیئرمین نے ڈی ڈی سی آفس کی عمارت کی تعمیر، جوتھانہ پُل کی جلد تکمیل، سکرالا۔مچھیڑی روڈ، دھاگر روڈ لنک، کٹلی۔لوہائی ملہار اور سکرالا۔مچھیڑی روڈ لنکس، مرہین اور رام کوٹ میں نئے کیندریہ ودھیالیہ کا اِفتتاح وغیرہ جیسے مطالبات پر روشنی ڈالی۔وائس چیئرمین ڈی ڈی سی نے آڈیٹوریم اور جل شکتی واٹر ٹینکروں کے ایک نئے بیڑے کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ پینے کے پانی کی فراہمی کو آسانی سے فراہمی ممکن ہوسکے۔ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ممبران نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل جیسے سڑک رابطہ، آبی ذخائر کے قریب سیلاب زدہ اور متاثرہ علاقوں کے لئے مضبوط میکانزم تیار کرنا، خالی اَسامیوں کو پُر کرنا، سرحدی رہائشیوں کے لئے خصوصی پیکیج، مطالبات کو پورا کرنے کے لئے مزید کان کنی بلاک کھولنا، پی ایچ سی بروال کی جلد تکمیل، بی پی پی سانیال- ہیرا نگر پوسٹ جسمیر گڈھ روڈ کو چوڑا کرنا، ہیرا نگر ریلوے سٹیشن پر ٹرین سٹاپ کی بحالی وغیرہ کو پیش کیا ۔اسی طرح سرپنچوں کے ایک وفد نے بھی اَپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے جن میں سرحدی نوجوانوں کے لئے خصوصی بھرتی، سرحدی سیاحت، فصلوں کا معاوضہ، بندر کا خطرہ، خراب بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو تبدیل کرنا، کھاد کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔شالین کابرا نے سرحدی دیہاتوں میں پانی کی قلت کے نمایاں مسئلے پر جواب دیتے ہوئے متعلقہ محکمے سے لفٹ اری گیشن سکیم کے دائرہ کار کو تلاش کرنے کو کہا تاکہ ہیرا نگر کے خشک علاقوں کی آبپاشی کی ضروریات کے لئے اِضافی پانی کو اِستعمال کیا جاسکے۔اُنہوں نے سرحدی علاقوں میں ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات کو بڑھانے کے مطالبے کے بارے میںضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور سرحدی باشندوں کی سہولیت کے لئے ممکنہ حل تلاش کریں۔عوامی دربار کے دوران بیوپار منڈل، بارڈر ویلفیئر کمیٹی، ممتاز شہریوں اور افراد کی دیگر نمائندگیوں کا بھی اندراج کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دربار کا انعقاد حکومت کی ایک سنجیدہ کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سن کر زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے۔ اُنہوں نے لوگوں کو یقین دِلایا کہ ان کے مطالبات کو متعلقہ محکموں کے نوٹس میں لایا جائے گا اور مناسب کارروائی اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی۔شالین کابرا نے لائن ڈیپارٹمنٹوں سے بات چیت کرتے ہوئے وسائل کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یکوقتی ازالہ اورعملی طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے اے سی ایس شالین کابرا کو یقین دلایا کہ تمام نمایاں مسائل کو متعلقہ حکام مقررہ مدت میں حل کریں گے۔بعد میں شالین کابرا نے بی او پی چک چھانگا کا دورہ کیا تاکہ ہیرا نگر سیکٹر کے بین الاقوامی ہند۔پاک سرحد پر حال ہی میں زیرو لائن کے پار بوئی گئی گندم کی فصل کو دیکھا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا