’صرف معیاری مصنوعات ہی عالمی مانگ پیدا کرتی ہیں‘

0
156

بھارت کو خالص دفاعی برآمد کنندہ بننے کیلئے معیاری مینوفیکچرنگ کا کلچر اپنائیں: راجناتھ سنگھ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی دفاعی صنعت کاروں سے دفاعی پیداوار میں معیار کا کلچر پیدا کرنے پر زور دیا ہے اور اسے بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے کی شرط قرار دیا ہے۔ 29 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں ڈیفنس پراڈکٹس میں خود انحصاری کے لیے کوالٹی اوڈیسی کے موضوع پر ڈی آر ڈی او کوالٹی کنکلیو کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ صرف معیاری مصنوعات ہی عالمی مانگ پیدا کرتی ہیں، اور اس سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ ہب اور خالص دفاعی برآمد کنندہ بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔رکشا منتری نے نشاندہی کی کہ وہ ممالک، جو معیاری مصنوعات تیار کرتے ہیں، اپنے آلات دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھے معیار کی وجہ سے ان پلیٹ فارمز کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں۔ لیکن یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ درآمد کرنے والے ممالک جدید ترین مصنوعات کی اعلیٰ ترین قیمتیں بھی ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات گھریلو دفاعی صنعت میں اعتبار لاتی ہیں، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے اندر ایسے آلات کی تیاری سے عالمی مانگ میں اضافہ ہوگا اور بین الاقوامی منڈی میں ہندوستان کی ساکھ بڑھے گی۔ انہوں نے معیاری دفاعی مصنوعات کی تیاری کے دوران لاگت پر قابو پانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔لاگت کے کنٹرول کو انتہائی اہمیت دی جانی چاہیے۔ تاہم یہ معیار کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔ ہمیں عالمی سطح پر مسابقتی لاگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، لیکن اسے اعلیٰ معیار کے طبقے میں رہ کر کرنا ہوگا۔ ہمیں اس خیال کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے اعلیٰ معیار کے فوجی نظام تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو موثر، قابل اعتماد اور محفوظ ہوں اور مسلح افواج کو مشن کو کامیابی سے پورا کرنے کے قابل بنا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا