ڈی سی پونچھ کی ہدایت پر محکمہ لیبر ، سی ڈبلیو سی اور ڈی سی پی یو کی مشترکہ کاروائی

0
165

پونچھ سے 19 ، سرنکوٹ سے16 ، منڈی سے 14 اور مینڈھر سے 15 بچہ مزدوری کے معاملات کی نشاندہی کی گئی
سرفرازقادری
پونچھ؍؍ مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چوہدری کی ہدایت پر چائلڈ ویلفئیر کمیٹی، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ و محکمہ لیبر نے بچہ مزدوری کے پیشِ نظر کاروائی چلائی جس میں پونچھ ضلع کی تحصیل حویلی سے 19 ، مینڈھر سے 15، منڈی سے 14 اور سرنکوٹ سے 16 بچوں کی نشاندہی کی گئی جو دوکانوں و دیگر جگہوں پر کام کرتے نظر آئے جن سے انکے شناختی کارڈ سے انکا اندراج کیا ہے جس کے بعد انکے ورثائ￿ و مالکان کو طلب کیا جائے گا اور ان سے تفتیش کر مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس ٹیم میں چائلڈ ورکنگ کمیٹی کے چیئرپرسن روہت کھجوریہ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے چیئرپرسن جہانگیر احمد ، محکمہ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کے انسپکٹر ناصر خان موجود رہے۔اس ٹیم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکی یہ مہم بچہ مزدوری کے خلاف جاری رہے گی اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وہ دن رات کام کررہے ہیں۔اس ٹیم میں جہاں دیگر تین محکموں کی پیشِ رفت دکھائی دی تو وہیں پولیس جس کا اس میں اہم رول ہونا چاہیے وہ ندارد رہی۔لوگوں نے بتایا کہ اگر پولیس بھی اس ٹیم کا تعاون کرتی تو بہت سے اور معاملات سامنے آ پاتے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں محکموں کو مزید کامیابی ملتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا