’ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت سرینگر میں چھاؤ پرو فیسٹیول پر ہمیں فخر ہے‘

0
310

وزیراعظم نے من کی بات پروگرام میں فیسٹیول کا کیا تذکرہ
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍رواں ماہ کی 15 تاریخ سے17 تاریخ تک سنگیت ناٹک اکیڈمی”SNA”نئی دہلی اور چھاؤ کیندر چندنکیاری جھارکھنڈ نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے تعاون سے 3 روزہ قومی چھاؤ پرو فیسٹیول کا اہتمام کیا تھا جس میں جموں کشمیر سمیت مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ سے آئے ہوئے تقریباً 200 فنکاروں نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شری نریندر مودی نے ہفتے کے روز ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 107 ویں قسط میں سرینگر میں منعقدہ چھاؤ پرو فیسٹیول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت سرینگر میں اس قسم کا فیسٹیول منعقد ہوا جس سے سب نے لطف اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں سرینگر کے نوجوانوں کو چھاؤ پرو سیکھنیکے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔انہوں نے کشمیر اور سنسکرت فنکاروں کی بے حد تعریف کی۔آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ اور چھاؤ پرو کے آرگنائزر گلزار احمد بٹ نیاس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت چھاؤ پرو کا انعقاد ہم سب کے لئے فخر کی بات اور پورے کشمیر کے ساتھ ساتھ تمام کشمیریوں کے لئے فخر کا مقام ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے وزیراعظم کا ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں سرینگر میں منعقدہ چھاؤ پرو فیسٹیول کا تزکرہ کرناہم سب کے لئے اور خصوصاً فنکاروں کے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔ گلزار بٹ نے فیسٹیول میں شرکت کرنے والے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات اور تمام فنکاروں کا اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا