موجودہ کووِڈ صورتحال جا ئزہ لیا
گاندربل؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں ضروری خدمات کی دستیابی اور سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں بالخصوص سونہ مرگ کے سیاحتی مقام اور ضلع کے دیگر دُور دراز علاقوں میں ضروری خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔متعلقہ اَفسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو ضلع میں اشیائے ضروریہ اور دیگر خدمات کی دستیابی کے بارے میں جانکاری دی۔کرتیکا جیوتسنا نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ ضلع بھر میں تمام ضروری خدمات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانیوں یا دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُنہوں نے کہا کہ سرمائی منصوبوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔اُنہوں نے محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ اَفسران کو ضروری ہدایات دیں کہ وہ زمینی سطح پر بہترین ممکنہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ہم آہنگی اور تال میل سے کام کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سونہ مرگ کے سیاحتی مقام میں ضروری خدمات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جس میں بجلی ، پانی کی فراہمی ، صحت ریکھ ریکھ اور دیگر متعلقہ سہولیات کی دستیابی بھی شامل ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ آنے والے سیاحوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اُنہیں وہاں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دریں اثنائ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے ضلع میں اَمن و اَمان اور کووِڈ صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفراد کو ضلع میں کووِڈ مناسب طرزِ عمل (سی اے بی ) اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی گاندربل ، اے ڈی سی گاندرل ، سی پی او گاندربل ، اے سی ڈی گاندربل ، آر اینڈ بی ، بی ایچ اِی اور پی ڈی سی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران کے علاوہ دیگر ضلعی اَفسران نے شرکت کی۔