دو روزہ سیدہ کائنات کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تمام مرد و خواتین کا مشکورہوں:مفتی نذیر احمد قادری

0
0

ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ ادارہ اسلامیہ فاطم?الزھرا میں گزشتہ روز دو روزہ سیدہ کائنات کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا ادارہ کے بانی و سرپرست اعلیٰ مفتی نذیر احمد قادری نے کانفرنس میں شمولیت فرماکر کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تمام مرد و خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ میں و انتظامیہ کمیٹی بے حد مشکور ہیں ان تمام لوگوں کی جنہوں نے کانفرنس میں شمولیت فرما کر شکریہ کا موقع دیا بالخصوص الحاج باجی مرزا غلام محمد (المعرف مرزاباجی )حضرت مفتی عبد الروف نعیمی ؛ حضرت مولانا سید جمال الدین قطبی قادری ؛حضرت مولانا مفتی سید محمد ہاشم قادری ؛ حضرت مولانا جلال الدین سہروردی ؛ حضرت مولانا مفتی سید مظفر حسین شاہ مصباحی ؛سید اشتیاق حسین گیلانی ؛ محمد امین شاہ کرمانی ؛ سابقہ وزیر عبدالغنی کوہلی ؛ سابقہ ممبر اسمبلی الحاج ممتاز احمد خان ؛ حضرت مولانا لیاقت حسین نعیمی ؛ حضرت مولانا عبدالغنی نعیمی ؛ وغیرہ دیگر تمام سیاسی و سماجی شخصیات و مرد و خواتین کا مشکور ہوتے ہوئے فرمایا کہ تمام لوگوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر سیدہ کائنات کانفرنس کو کامیاب بنایا اب دعا گوہ ہیں کہ اللہ رب العزت تمام امت مسلمہ پر اپنی رحمت و انوار تجلیات عنایت فرمائے اللہ رب العزت سب کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے ہر قسم کی زمینی آسمانی آفات و بلیات ہر قسم کی انسانی حیوانی بیماریوں وباؤں سے محفوظ فرمائے۔آمین۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا