ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ کشتواڑ کو تاریخی فیصلے پر دی مبارک باد
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ ضلع کشتواڑ کے علاقہ پلماڑ میں گزشتہ کل سیرت کمیٹی نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں صدر سیرت کمیٹی پلماڑ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع کشتواڑ میں مختلف فلاحی کاموں میں سرگرم دینی و سماجی تنظیموں کے کام کو سراہا گیا۔ منعقدہ اجلاس میں اوقاف اسلامیہ کشتوار کی موجودہ کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ساتھ میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ کشتواڑ قاضی اختر حسین کی کاؤشوں کو بھی سراہا گیا۔ سیرت کمیٹی پلماڑ نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ کشتواڑ کو کشتواڑ میں دارالافتاء کا قیام عمل میں لانے پر بھی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھی۔ سیرت کمیٹی پلماڑ نے باصلاحیت عالم دین مفتی اعجاز اشاعتی کو دارالافتاء کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔