ڈرینج سسٹم کا کام دوبارہ شروع ،بس اسٹینڈ ٹاؤن سرنکوٹ کی اپ گریڈیشن کریں

0
0

منظورحسین قادری
سورنکوٹ ؍؍میونسپل چیرمین سورنکوٹ ممتاز احمد بجار وائس چیرمین سنجے شرما نے بیوپار منڈل کے صدر اظہر منہاس، بیوپار منڈل کے چیرمین طارق منہاس کے ساتھ آج قصبہ سرنکوٹ بس اسٹینڈ علاقے میں بس اسٹینڈ ایریا کی اپ گریڈیشن اور ڈرینج سسٹم کے کام کا دوبارہ آغاز کیا، جس پر مقامی لوگوں نے میونسپل چیرمین کے اس پہلو کو خوش آئند قرار دیا علاوہ ازیں دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ اس ضمن میں بیوپار منڈل کے صدر نے ڈرینج سسٹم کے زیر التوا کام میں ایک عظیم پہل کرکے عوام کی دیرینہ امنگ کو روبہ عمل لا کر سرنکوٹ بازار کی شبیہہ درست کرنے میں ہرممکن تعاون کیا جائے گا اور جب تک کام مکمل ہوتا تب تک گاڑیوں کی آمدورفت کا متبادل انتظام کرنا ہوگا ۔ اس دوران سورنکوٹ علاقہ کے تمام دکانداروں نے میونسپل چیئرمین ممتاز بجاڑ اور دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زیر التواء کام کو دوبارہ شروع کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا