جے ایم سی فائنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد

0
0

کئی اہم مسائل پر ہوا تبادلہ خیال ،ازالے کی یقین دہانی کروائی گئی
لازوال ڈیسک
جموں جموں میونسپل ہال میں فائنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا منعقد ہو ا جس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔اس موقع پر میئرنے جے ایم سی کے تمام شاخوں کو روینیو اکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ مال کیل؛ئے مزید ذرائع کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ جے ایم سی بہتر کام کر سکے ۔وہیں میئر موصوف نے کئی آفیسران کو جے ایم سی حدود میں نئے کاموں کی تلقین کرتے ہوئے جموں کو خوبصورت بنانے کا اعادہ کیا ۔اس دوران اجلاس میں موجود ممبران نے کئی مسائل کو بھی زیر غور لایا جس پر جوائنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن بہتر کارکردگی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا