این سی خواتین ونگ کی ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں

0
0

گپتا، ستونت نے خواتین کارکنوں کو بوتھ سطح پر عوامی رسائی کو تیز کرنے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو کٹھوعہ (شہری)، کٹھوعہ (دیہی اے)، کٹھوعہ (دیہی بی) اور ادھم پور (دیہی) اضلاع کے لیے خواتین ونگ کی ضلعی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ان کمیٹیوں کے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے،این سی خواتین ونگ کی صوبائی صدر ستونت ڈوگرا نے امید ظاہر کی کہ خواتین کارکنان اپنے اپنے یونٹس کو نچلی سطح پر لوگوں تک بڑے پیمانے پر پہنچانے کے لیے کام کریں گی۔وہیںصوبائی صدر رتن لال گپتا، شیخ بشیر احمد صوبائی سکریٹری، وائی این سی کے صوبائی صدر اعجاز جان اور ڈوگرہ نے پارٹی کی جانب سے نئے نامزد کردہ ضلعی صدور کو مبارکباد دی۔مسٹر گپتا نے پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط کرنے اور ریاست کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کیڈر کو تیار کرنے میں خواتین ونگ کے عہدیداروں کے زبردست تعاون کی ستائش کی۔ انہوں نے عہدیداروں سے بوتھ لیول تک رسائی کو تیز کرنے اور نیشنل کانفرنس کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی تلقین کی۔وہیںاعجاز جان نے کہا کہ جموں و کشمیر کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور نیشنل کانفرنس واحد پارٹی ہے جس نے اسے غلط حکمرانی کی دلدل سے نکالا ہے۔دریں اثناء سری نگر سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ متاثرہ لڑکی پر تیزاب گردی کے واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مسز ڈوگرہ نے خواتین کے خلاف اس طرح کی وحشیانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر سماجی ردعمل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے نے ریاست بھر میں صدمے کی لہر پیدا کر دی ہے اور لوگ مجرموں کے لیے سخت سزا چاہتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا