اِنتظامی کونسل نے جے پی ڈی سی ایل اور کے پی ڈی سی ایل کے ایکشن پلان کی منظور ی دی

0
0

ڈی آئی ایس سی او ایمز تمام اَضلاع میں صد فیصد سمارٹ میٹرنگ اور چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں گے
جموں؍؍اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل) اور کشمیر پاور ڈسٹر بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( کے پی ڈی سی ایل ) کے ایکشن پلان ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈی ایس ایس) برائے2021-22 تا 2024-25 کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نیشور کمار نے شرکت کی۔منظور شدہ ایکشن پلان کا مقصد صدفیصد پری پیڈ کنزیو مر میٹرنگ اور صدفیصد سسٹم میٹرنگ ( ڈی ٹی آر ) کو حاصل کرنا ہے اور اِس میں نقصان میں کمی اور جدید کاری کے لئے ڈسٹری بیوشن اِنفراسٹرکچر کا کام اور اَفرادی قوت کی تربیت اور کپسٹی بلڈنگ شامل ہے۔پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی کے معیار ،بھروسے اور قابل برداشت کو بہتر بنانے،اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کرنا اور ڈسکامز کی آپریشنل صلاحیتوں اور مالی اِستحکام کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ڈسکامز کے ایکشن پلانز صدفیصد سمارٹ پری پیڈ میٹرنگ سے اے سی ایس۔ اے آر آر کے فرق اور اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کرنے،مواصلاتی خصوصیات کے ساتھ سسٹم میٹرنگ ، سکیم کے رہنما خطوط کے مطابق دیگر اجزأ سے زیادہ نقصان والے علاقوں میں اے بی کیبلنگ اور ایچ وی ڈی ایس پرتوجہ مرکوز کرتے ہیں۔یہ صارفین کو معیاری اور قابل اعتماد بجلی فراہم کرے گا اور تمام اضلاع میںچوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی میں مدد کرے گا۔ایکشن پلان میں پالیسی اور ڈھانچہ جاتی اِصلاحات ، اَفرادی قوت کی بھرتی میں اِضافہ ، آئی ٹی ملازمین کا علاحدہ کیڈر تشکیل دینا، جدید خطوط پر ٹارگیٹیڈ سالانہ ٹریننگ سے ملازمین کی تربیتی پالیسی تیار کرنا بھی شامل ہے۔ڈی آئی ایس سی او ایمز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 2024-25تک پین اِنڈیا کی سطح پر اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کریں اور اے سی ایس ۔ اے آر آر فرق کو بہت کم کریں جبکہ ہر سال کے لئے سٹیٹ وائز ٹارگٹ ان کے اے ٹی اینڈ سی نقصانات کی موجودہ سطحوں اور اے سی ایس ۔ اے آر آر پر منحصر ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا