47 لاکھ روپے سبسڈی کی منظوری دی
سری نگر؍؍ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر نے آج 2022 ء کے ڈی جی سیٹس کی پہلی صوبائی سطح کی کمیٹی میٹنگ منعقدکی۔میٹنگ کی صدارت ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر نے کی اور میٹنگ میں جنرل منیجر ڈی آئی سی پلوامہ اور جنرل منیجر ڈی آئی سی بڈگام اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔کمیٹی نے یوٹی اِنسن ٹیو پیکیج 2016 اور 2021 کے تحت 47,20,746روپے کی صد فیصد سبسڈی کے لئے 5 ڈی جی سیٹ معاملات کی منظوری دی۔