لطیف عاشق کی برسی پر انہیں شاندار خراج۔

0
0

ادبی مرکز کمراز کے جشنِ ذریں کے سلسلے میں حلقہ ادب سوناواری کی آن لاین تقریب۔

حاجن/ آج حلقہ ادب سوناواری حاجن نے لطیف عاشق کی 17 ویں برسی کے موقعہ پر ایک پروقار آن لائن تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے جشنِ ذریں کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے کی جبکہ معروف ڈرامہ نگار و ہدایت کار ڈاکٹر سوہن لال کول تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
حلقہ ادب سوناوای کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ریاض الحسن نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوے حلقہ ادب کی کارکردگی کا مختصر خاکہ پیش کیا۔ اُن کے بعد ڈاکٹر علی محمد نشتر، نذیر جاوید، مجید مجازی اور نثار الکریم نے لطیف عاشق کے فن اور ان کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سوہن لال کول نے لطیف عاشق کو ایک بڑا ڈرامہ نگار قرار دیتے ہوے ان کی فنی خوبیوں کا ایک مفصل خاکہ پیش کیا۔ محمد امین بٹ نے اپنے صدارتی خطبے میں لطیف عاشق کو نڈر اور بے باک قلمکار گردانتے ہوے کہا کہ وہ ایک باغی قلم کار تھے اور اپنے فن میں اپنے ہی تصور کی دنیا آباد کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے ڈراموں اور شاعری میں استحصال کے خلاف مزاحمت کی ایک زیریں لہر پائی جاتی ہے۔
آخر پر حلقہ ادب کے نائب صدر شیخ غلام محمد نے تحریک شکرانہ پیش کرتے ہوے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حلقہ ادب کی بھاگ دوڈ مخلص اور فعال لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں نے مجید مجازی کو بال ساہتیہ پرسکار پانے کے لئے مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف برادکاسٹر اور حلقہ ادب کے میڈیا سیکریٹری اظہر حاجنی نے انجام دی۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے لوگ شامل ہوے۔ اس تقریب کی تکنیکی معاونت مجید مجازی نے کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا