اولمپک میں گلوان کے چینی فوجی کمانڈر کو مشعل دینے سے ہندوستان ناراض

0
0

بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں ہندوستان شرکت نہیں کرے گا: وزارت خارجہ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیجنگ میں جمعہ سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں حصہ نہیں لے گا۔وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز یہاں کہا کہ ہندوستان 4 فروری سے بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اولمپک گیمز کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے اولمپک مشعل ریلے میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ایک ایسے سپاہی کومشتعل برداروں میں شامل کیا ہے ، جو ہندوستان کے ساتھ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ہندوستان کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے اس اقدام کی وجہ سے بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانے کا کوئی بھی سفارت کار اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔دریں اثنا، پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ششی شیکھر ویمپتی نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا کہ دوردرشن کا ڈی ڈی اسپورٹس چینل بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کو ٹیلی کاسٹ نہیں کرے گا۔خیال رہیکہ چین نے اولمپک کی تین روزہ مشعل ریلے میں پی ایل اے کے ریجیمنٹ کمانڈر چی باؤ کے ہاتھوں شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو پانچ مئی 2020 کو گلوان وادی میں فوجی جھڑپ میں شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن جم رک نے اس بات کے لئے چین پر کڑی تنقید کی ہے اور اس کے اقدام کو ‘شرمناک’ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "امریکہ ایغوروں کی آزادی اور ہندوستان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔کئی مغربی ممالک اس سے قبل مختلف وجوہات سے بیجنگ اولمپک گیمز کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ بیجنگ اولمپکس 4 سے 20 فروری تک منعقد ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا