عرس میں پاکستانی زائرین نہیں آئیں گے

0
0

یواین آئی

اجمیر؍؍راجستھان کے اجمیر میں جاری خواجہ غریب نواز کے 810ویں سالانہ عرس میں پڑوسی ملک پاکستان سے زائرین کا کوئی گروپ نہیں آئے گا۔اس بات کی تصدیق اجمیر ضلع انتظامیہ نے کی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سٹی راجندر پرساد اگروال نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ اور راجستھان کے محکمہ داخلہ کی طرف سے موصولہ خط کے مطابق کورونا کی وبا کے پیش نظر اور کورونا قوانین پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی عقیدت مندوں کا پروگرام ملتوی رہے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے 5 فروری کی رات 500 پاکستانی زائرین کی آمد اور 12 فروری کو ان کی واپسی کا پروگرام تھا جس کے مطابق تمام تر تیاریاں مقامی سنٹرل گرلز سکول میں کی گئی تھیں۔ مقامی لیڈروں نے اس گروپ کی آمد کی مخالفت کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا