وادی کشمیر میں دو ماہ کے دوران 9 پاکستانی سمیت 41 ملی ٹینٹ مارے گئے: دفاعی ذرائع

0
0

مہلوک جنگجووں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ باورد بھی ضبط
یو این ائی
سری نگر ؍؍ وادی کشمیر میں دسمبر اور جنوری مہینوں میں 41 جنگجو مارے گئے جن میں 9 پاکستانی ملی ٹینٹ شامل تھے۔دفاعی ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجووں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یکم دسمبر سے لے کر 31 جنوری تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں 41 ملی ٹینٹ مارے گئے۔اْن کے مطابق ان دو مہینوں میں 9 پاکستانی ملی ٹینٹوں کو بھی مار گرایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجووں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ باورد اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور فوج کے درمیان آپسی تال میل کے باعث جنگجووں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دوماہ کے دوران سیکورٹی فورسز نے نئی حکمت عملی کے تحت کام کیا جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔اْن کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹوں کے ساتھ ساتھ اْن کے معاونین کے خلاف بھی کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں اور ابتک متعدد مدد گاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران ٹیکنیکی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بھی بروئے کار لایا جارہا ہے۔بتادیں کہ اتوار کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر وجے کمار اور وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بتایا کہ جنوری مہینے میں 21 ملی ٹینٹوں کو تصادم آرائیوں کے دوران مار گرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرگرم جنگجووں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وادی میں پوری طرح سے ملی ٹینسی کا خاتمہ ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا