نوین چودھری نے ایس آئی اے کی 33 ویں میٹنگ کی صدارت کی
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری محکمے نوین کمار چودھری ، جو جموںوکشمیر سٹیٹ امپلمنٹنگ ایجنسی کے چیئرمین بھی ہیں،نے آج یہاں اَپنے دَفتر میں سٹیٹ امپل منٹنگ ایجنسی ( ایس آئی اے )کی 33ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ( سی اینڈ ڈی ڈی ) ، محکمہ اینمل ہسبنڈری اور ڈیری ، ماہی پروری ، مرکزی وزارتِ اینمل ہسبنڈری اور ڈیری بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔چیئرمین نے نیشنل اینمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام ( این اے ڈی سی پی ) کے تحت مویشیوں لگائی جانے والی ٹیکہ کاری کی تفصیلات طلب کیںاور پنچایت کے حساب سے اعداد و شمار کے ساتھ کراس چیکنگ اور ٹیلنگ کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ اِس سکیم کے فوائد جموںوکشمیر یوٹی کے دُور اَفتادہ علاقوں تک پہنچائے جائیں اور اِس لئے ٹیکہ کاری ترجیجی بنیاد وں پر لگائے جائے۔چیئرمین نے ملک گیر مصنوعی تخم ریزی پروگرام مرحلہ سوم کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور ہدایت دی کہ اِس برس فروری کے وسط تک 75 فیصد ہدف حاصل کیا جائے ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر لایو سٹاک ڈیولپمنٹ بورڈوں کے ڈائریکٹران سے بات کرتے ہوئے جموںوکشمیر لیکوڈ نائٹروجن پلانٹس کے کام کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ پلانٹس کو ان کی زیادہ سے زیادہ استعداد کے مطابق بڑھایا جائے ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو مختص بجٹ کے مؤثر اخراجات اور زیرِ اِلتوأ واجبات کی ادائیگی کی ہدایت دی۔جموںوکشمیر کے کچھ اَضلاع کی طر فسے زائد دودھ کی پیداوار کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا کہ محکمہ بڑے پیمانے پر دودھ کی پروسسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ اَفزائی اور فروغ دے گا۔چیئرمین اینمل ہسبنڈری کے ڈائریکٹروں کے ساتھ مربوط ڈیری ڈیولپمنٹ سکیم ( آئی ڈی ڈی ایس) پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سکیم کا مکمل جائزہ لینے پر زور دیا ۔ اُنہون نے ویلیو ایڈیشن اور دودھ پروسسنگ میں شامل کاروباری اِداروں کو فروغ دینے پر زور دیا۔اُنہوں نے تجویز دی کہ اِس سکیم میں ایسے یونٹوں کو جدید بنانے پر بھی توجہ دی جائے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے سکیم کے تحت ڈیری یونٹوں میں ورمی کمپوسٹ کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا۔چیئرمین نے ڈیری اور پشوپالن شعبوں کے بارے میں دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عوام کی وسیع پیمانے پر فلاح و بہبود کے لیے ’مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں سے اِستفادہ ‘ پر زور دیا۔
ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائی فوڈ ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پورنیم متل،ڈائریکٹر فائنانس امتیاز احمد وانی ، ڈائریکٹر پلاننگ سی اِی او لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ بورڈ جموں ڈاکٹر مطلوب ٹاک، سی اِی او ایل ڈی بی کشمیر ڈاکٹر انیل گپتا ، دیگر تکنیکی اَفسران ، کشمیر سے ان کے ہم منصبوں نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شرکت کی۔