مہاتما گاندھی کی 74ویں برسی پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے

0
0
نئی دہلی // قوم آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 74 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے  دوسرے ممالک میں بھی لوگ عدم ​​تشدد کے پجاری باپو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مہاتما گاندھی کے تفکرات ہمیشہ ملک کی خدمت کے لئے تحریک دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’ مہاتما گاندھی جی نے ہر ہندوستانی کے دل میں سودیشی ، سوبھاشا اور سوراج کا جذبہ پیدا کیا ۔ ان کے تفکرات اور نظریات ہر ہندوستانی کو ہمیشہ ملک کی خدمت کے لئے تحریک دیتے رہیں گے۔ آج باپو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ‘‘۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا ’’ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی عظیم شخصیت، ان کے خیالات اور نظریات آج بھی ہم سب کو ایک بہتر ہندوستان کی تعمیر کے لیے تحریک دیتے ہیں ۔ باپو برسی پر ان کو سلام ‘‘۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ ہندوستانی تحریک آزادی کے عظیم ہیرو، سچائی اور عدم تشدد کے پجاری، بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ۔ آپ کے قائم کردہ اعلیٰ انسانی اقدار اور اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے ہم سبھی ’ رام راجیہ‘ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ‘‘۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ پروگرام من کی بات اس بار اپنے مقررہ وقت سے کچھ دیربعد شروع ہوگا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق من کی بات پروگرام 11:30 بجے شروع ہوگا ۔ دراصل آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی ہے۔ وزیر اعظم مودی پہلے باپو کو خراج عقیدت پیش کریں گے، اس کے بعد وہ ریڈیو کے ذریعے من کی بات پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے یہ پروگرام ہمیشہ 11 بجے شروع ہوتا تھا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا