غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد رہی
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہفتہ وار لاک ڈاون کا نفاذ ، پچھلے ہفتہ کے پیش نظر جمعہ کے دن دوپہر دو بجے سے نہیں بلکہ ہفتہ کے روز سے ہوا جو پیر کی صبح چھ بجے تک قائم رہے گا۔
اس دوران تمام ضروری اشیاء کی دکانیں مکمل بند نظر آئیں اور غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی دیکھنے کو ملی جبکہ ضروری اشیاء کی دوکانیں اور ضروری اشیاء کی نقل و حرکت بدستور جاری رہی۔
شہر خاص و گرد نواح کے علاقوں میں پہلے کے پیش نظر آج کم سختی دیکھنے کو ملی۔اس ہفتہ بھی جمعہ کے دن دوپہر دو بجے کے بعد بازاروں کی رونق کم ہونا شروع ہو گئی تھی اور ہفتہ کے روز اس کا اثر پوری طرح سے دکھائی دیا کیونکہ لوگوں میں لاک ڈاون کو لیکر جو خدشات تھے وہ پولیس کی گاڑی سے شہر میں اعلان کے بعد دور ہوئے جس کے بعد صرف اور صرف ضروری اشیاء کی دکانیں ہی بازار میں کھلی دیکھنے کو ملیں۔