ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس نے منھ بھرائی اور بدعنوانی کی سیاست کو فروغ دیا:نڈا
یو این ائی
اٹاوہ: ؍؍اپوزیشن جماعتوں سماج وادی پارٹی(ایس پی)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو کہا کہ ان جماعتوں نے اپنے میعاد کار میں اترپردیش میں ذات پات، اقربا پرواری، منھ بھرائی اور بدعنوانی کی سیاست کی ہے جبکہ بی جے پی تمام کی ترقی کو یقینی بنانے کے منتر کے ساتھ کام کررہی ہے۔’پربھاوی متداتا سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہاایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس کی حکومتوں نے ذات پات، اقربا پروری، منھ بھرائی اور بدعنوانی کی سیاست کی ہے لیکن
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہماری ڈبل انجن کی حکومت کا منتر’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بی ایس پی زمام اقتدار حاصل کرتی تھی تو صرف ایک ذات کی ترقی کے امور انجام پذیر ہوتے تھے اور اگر ایس پی اقتدار میں ا?تی تھی تو ذات پات کے ساتھ کرائم عام ہوجاتے تھے۔ہم نے ایس پی اور بی ایس پی کے اقتدار کو دیکھا ہے۔ جب صرف ایک مخصوص ذات کے افراد ہی تقرریوں میں منتخب کئے جاتے تھے۔ہماری حکومت نے بغیر کسی منھ بھرائی و تفریق کے سب کی فلاح کا کام کیا ہے۔نڈا نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی حکومتیں اسکیمات کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بھول جایا کرتی تھیں۔ان کی فائلوں پر دھول جمع ہوجایا کرتی تھی اور کوئی بھی کام نہیں ہوتا تھا۔اج ڈبل انجن کی حکومت نے ریاست کی تصویر تبدیل کردی ہے۔ا?ج ہم انہیں اسکیمات کا افتتاح کررہے ہیں جن کا سنگ بنیاد ہماری حکومت نے خود رکھا ہے۔ا?ج یوپی سرمایہ کاروں کی اولین ترجیح ہے۔