اسپائس جیٹ کے پاس اب 21 دنوں کا وقت ہے

0
0

سپریم کورٹ سے اسپائس جیٹ کو تین ہفتے کی راحت
یو این ائی
نئی دہلی ؍؍ سپریم کورٹ نے جمعہ کو سستی پرواز کی خدمات مہیا کروانے کے لیے مشہور ایئر لائن‘ اسپائس جیٹ کو سوئس مالیاتی خدمات کی بڑی کمپنی ’کریڈٹ سوئس‘ کے ساتھ بقایا کی ادائیگی سے متعلق تنازعہ کو حل کرنے کے لیے تین ہفتوں کا وقت دیا۔چیف جسٹس این وی رمنا کی قیادت والی بنچ نے اسپائس جیٹ کی جانب سے تین ہفتوں میں تنازعہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد اسے یہ راحت دی۔چیف جسٹس نے اسپائس جیٹ پر کئی سخت تبصرے کے ساتھ اس کے خلاف مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر تین ہفتوں تک روک لگا دی جس میں اسپائس جیٹ کو اپنا کام کاج سمیٹنے کی کی ہدایت دی گئی تھی۔کریڈٹ سوئس اور اسپائس جیٹ کے درمیان مینٹیننس چارجز کی بقایا رقم کے سلسلے میں اختلاف چل رہا ہے۔چیف جسٹس رمنا نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو فروری کے وسط تک ملتوی کرتے ہوئے کہا،’ہم تین ہفتوں کے لیے رْک رہے ہیں۔ عرضی گذار اسپائس جیٹ کے پاس اب 21 دنوں کا وقت ہے‘۔اسپائس جیٹ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا،’یہ ایک سنگین معاملہ ہے، اگر وہ (اسپائس جیٹ) ایئر لائن نہیں چلانا چاہتی ہے تو ہم اسے دیوالیہ قرار دے دیں گے اور لیکویڈیشن(دیوالیے کی کاروائی) کے لیے جائیں گے۔ اگے دیکھتے ہیں‘۔مدراس ہائی کورٹ نے اس مہینے کے شروع میں کریڈٹ سوئس کی عرضی کے خلاف دائر اسپائس جیٹ کی اپیل کو خارج کر دیا تھا۔ اس کے بعد اسپائس جیٹ نے ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسپائس جیٹ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے بنچ کو یقین دلایا کہ ایئر لائن کمپنی کریڈٹ سوئس کے ساتھ مالیاتی مسائل کو تین ہفتوں میں حل کرنے کی کوشش کرے گی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران مسٹر سالوے سے پوچھا، ’آپ کمپنی چلانا چاہتے ہیں یا بند کرنا چاہتے ہیں؟ بہتر ہے کہ ا?پ اپنی مالی حالت پیش کریں؟ آپ اپنی ایئر لائن کو اس طرح نہیں چلا سکتے۔ آپ کی حصہ داری کیا ہے‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا