سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے لازمی

0
0

تین سال میں ہندوستان-سینٹرل ایشیا کنیکٹیوِٹی کو مضبوط بنائیں : مودی
یو این آئی
نئی دہلی؍؍ ہندوستان نے سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے لازمی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اگلے تین سالوں میں علاقائی کنیکٹیوِٹی کو مضبوط کرکے تعاون بڑھانے کا ایک اہم روڈ میپ تیار کیا جانا ضروری ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں ورچوئل میڈیم سے منعقدہ پہلی ہندوستان-وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، جمہوریہ کرغزستان کے صدر سادیر زاپاروف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر گربنگولی بردی محمدو نے شرکت کی۔مسٹر مودی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہندوستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نے 30 نتیجہ خیز سال مکمل کر لیے ہیں۔ ہمارے تعاون نے گذشتہ تین دہائیوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اب اس اہم موڑ پر، آئیے آنے والے سالوں کے لیے ایک پرجوش وڑن کی وضاحت کریں جو بدلتی ہوئی دنیا میں ہمارے لوگوں، خاص طور پر نوجوان نسل کی امنگوں کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وسطی ایشیا کے تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ سطح پر قریبی تعلقات ہیں۔ قزاقستان ہندوستان کی توانائی کی سلامتی کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔ ہندوستان نے حال ہی میں وہاں ہوئے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کی ریاستوں کی بھی ازبکستان کے ساتھ شراکت داری ہے۔ تعلیم اور بلندی والے علاقوں سے متعلق تحقیق و تفحیص میں جمہوریہ کرغیزستان کے ساتھ شراکت داری بہت اہم ہے۔ وہاں ہزاروں ہندوستانی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سیکورٹی کے شعبے میں تاجکستان کے ساتھ پرانا تعاون ہے جسے مسلسل مضبوط کیا جا رہا ہے۔ ترکمانستان ہمارے علاقائی روابط کے لیے اہم ہے اور اسی لیے ہندوستان اشک آباد معاہدے میں شامل ہوا ہے۔ہندوستان-وسطی ایشیا تعاون کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ علاقائی سلامتی کے لیے ہم سب کے مشترکہ خدشات اور مقاصد ہیں۔ افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر ہم سب کو تشویش ہے۔ اس تناظر میں بھی ہمارا باہمی تعاون علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا