بیدر۔//جناب محمد رحیم خان ریاستی وزیر برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس نے بتایا کہ چیف منسٹر کرناٹک مسٹر ایچ ڈی کمار سوامی نے سال2019-20کے پیش کردہ بجٹ مےں یوتھ امپاور منٹ اینڈ اسپورٹس محکمہ کےلئے نئی اسکےمات کا اعلان کےا ہے ۔جس مےں بیدر‘ یادگیر‘بلاری‘ چکبالا پور‘اور مڈکیری مےں نئے اسپورٹس ہاسٹل کا قیام عمل مےں لایا جائے گاجس کےلئے بجٹ مےں12.5کروڑ روپےے مُختص کئے گئے ہےں ۔رائچور‘ گلبرگہ‘ ہاویری‘ منگلور‘چکمگلور‘منڈیا ‘چامراج نگر‘ ہاسن اور دھارواڑ اضلاع مےں لڑکیوں کےلئے اسپورٹس ہاسٹلس قائم کئے جائیں گے جس کےلئے 15کروڑ روپےے مُختص کئے گئے ہےں ۔بیدر‘ منڈیا‘ٹمکور‘اور ہاسن کے کھےل میدانوں مےں کھےل کی سہولتیں فراہم کرنے کےلئے4کروڑ روپےے مُختص کئے گئے ہےں ۔اسپورٹس ہاسٹل کے کھلاڑیوں کو اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے طرز پر کھانے کا بھتہ جاری کرنے کےلئے6کرور روپےے مُختص کئے گئے ہےں ۔جنرل تمیا اڈوینچر اکاڈیمی کی جانب سے ریاست مےں10اڈوینچر اسپورٹس فیسٹول کے انعقادکےلئے بجٹ مےں 2کروڑ روپےے مُختص کئے گئے ہےں ۔”منی اولمپکس گیمز2019“جو13سے15سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کےلئے انعقاد کرنے کا بھی اعلان کےا گیا.۔