اپنی پارٹی پونچھ اکائی کی جانب سے یشپال شرماکے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت

0
0

ماجد چوہدری
پونچھ ؍؍جموں و کشمیر اپنی پارٹی پونچھ یونٹ نے ریاست بھر میں شیر پونچھ کے نام سے مشہور لیڈر سابق ایم ایل سی پونچھ یشپال شرما کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پاارٹی کے سینئر قائدین بشمول ضلع صدر پونچھ شاہ محمد تنترے، کوآرڈینیٹر پیر پنچال شمیم احمد ڈار، صوبائی سیکرٹری تنویر چودھری، ضلعی نائب صدر بشیر احمد خاکی، ضلعی جنرل سیکرٹری سرجن سنگھ صوبائی سیکرٹری یوتھ ونگ عمران خان نے ایک مشترکہ پریس نوٹ میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم رہنما کے لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لیے دعا کی ہے۔پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ شری یشپال جی کا انتقال کسی فرد یا ایک خاندان کا نقصان نہیں ہے بلکہ یہ ریاست اور خاص طور پر پونچھ کے لیے نقصان ہے کیونکہ وہ عوام کے رہنما تھے اور ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے سب سے آگے کھڑے رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا