محکمہ جنگلات کی جانب سے سرتھل جنگلاتی بلاک میں شبانہ چھاپہ ماری

0
0

30 سے زائد سی ایف ٹی دیودار کی لکڑی برآمد کر کے ضبط کی،کوئی گرفتاری نہیں ہوئی
حافظ قریشی

کٹھوعہ ؍؍ ڈی ایف او بسوہلی اشوانی کمار کی ہدایت پر بنی فارٰسٹ رینج کے سرتھل بلک میں رینج آفیسر بنی نریش شرما کی زیرِ نگرانی میں دیر رات فاریسٹ کے سرتھل بلک میں تلای مہم کو انجام دیا گیا۔تاہم معلومات کے مطابق اس مہم میں محکمہ جنگلات نے لگ بھگ بیس سے زائد دیودار کی لکڑی ضبط کی ہے ۔ذرائع نے ’لازوال‘ کو بتایا کہ یہ مہم ایک جانکاری کے بنیاد پر چلائی گئی تاہم ملی جانکاری کے بعد بنی سے ایک فاریسٹ کی ٹیم سرتھل بلک کی جانب روانہ ہوئی اور موقع پر سے 30 سے زائد سی ایف ٹی دیودار کی لکڑی کو برآمد کر ضبط کر لیا گیا ہے اور کہا کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور اس معاملے کی جانچ پڑتال جاری ہے کہ یہ لکڑی کہاں سے لا کر اس ایک گھر میں رکھی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا