جے ڈی اے کے غیر انسانی رویہ کی مذمت

0
0

پہاڑی گوجری تقسیم سے ہٹ کر کلمہ کی بنیاد پر اکٹھے ہو جائیںـ:مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی
منظورحسین قادری

سرنکوٹ؍؍مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ میں نماز جمعہ کے دوران دارالعلوم رضویہ سلطانیہ کے مہتمم مولانا مفتی سید بشارت حسین شاہ نے جے ڈی اے کی طرف سے کی گئی کاروائی کو قابل مزمت قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی اور گوجری یہ سب ایک سیاسی معاملہ ہے اس کو کنارے پر رکھ کر ہم سب مسلمانوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں گوجر طبقہ کے ساتھ کی گئی ناانصافی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکے گا ۔گوجر طبقہ کے جن لوگوں کو آج بے گھر کیا گیا ہے یہ عرصہ سو سال سے ان جگہوں پر مقیم تھے ۔تب جے ڈی اے کہاں تھی ؟ان غریب لوگوں نے محنت مزدوری کر کے اپنے بال بچوں کے لئے سر چھپانے کے لئے ایک آشیانہ کھڑا کیا تھا جس کو جے ڈی اے کے درندوں نے مٹی میں ملا دیا جو سراسر ظلم ہے ۔کچھ لوگوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کہیں بھاشن دیے جاتے ہیں کہ صبح اٹھتے ہی سب نے سورج کو نمسکار کرنا ہے یہ جمہوری ملک میں اقلیتی طبقہ کو دبانا جمہوریت پر سوال ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں طبقاتی خانہ جنگی کو چھوڑ کر ایک صف میں کھڑے ہو جاو تو فرقہ پرست عناصر یہ نہ سمجھ بیٹھیں کے مسلمانوں میں کسی قسم کا اختلاف ہے۔ انھوں نے امت مسلماں سے پرامن رہنے کی اپیل کی کہ وہ قانون کا دامن نہ چھوڑیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا