لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیرمیں کوروناکی تیسر ی لہر کاقہرجاری ہے،حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5,720نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے3,830کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1,890کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,84,381تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 05کووِڈ مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے جس میں صوبہ کشمیر سے 01 اورصوبہ جموں سے 04 اَفرادہیں۔ اِسی دوران آج مزید1,877اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے819افراداور کشمیر صوبے کے1,058افرادشامل ہیں۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں1,341،ضلع بارہمولہ میں688، ضلع بڈگام میں 550،ضلع پلوامہ میں 170،ضلع کپواڑہ میں208، ضلع اننت ناگ میں 237،ضلع بانڈی پورہ میں241، ضلع گاندربل میں246اور ضلع کولگام میں 106اور ضلع شوپیان میں 45نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں1,306،ضلع اودھمپور میں 100،ضلع راجوری میں62،ضلع ڈوڈہ میں103،ضلع کٹھوعہ میں 61،ضلع سانبہ میں 99،ضلع کشتواڑ میں 18،ضلع پونچھ میں48، ضلع رام بن میں22اور ضلع رِیاسی میں71نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔