روبینہ اختر نے مین روڈ سے وارڈ نمبر 5 سڑک کا افتتاح کیا

0
0

وسیم احمد
کوٹرنکہ ؍؍تین سال سے زیادہ طویل انتظار کے بعد آخرکار ضلع راجوری کے بدھل خواص کی پنچائت حلقہ گنڈی کی وارڈ نمبر 5 کی پنچ روبینہ اختر کی موجودگی میں کیپیکس بجٹ کے تحت مین روڈ سے وارڈ نمبر 5 تک سڑک کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر پنچائت کے تمام پنچ علاقے کے معززین شامل تھے ۔روبینہ آختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے خوش ہیں، کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے اسے نظر انداز کیا گیا تھا۔ "میں حیران ہوں کہ اس علاقے کے لوگوں کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے انتظار کرنا پڑا،” انہوں نے کہا کہ اس سڑک کے افتتاح سے اس علاقے میں تبدیلی رونما ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور یہ پیسہ عوام کا ہے اس لیے یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اس رقم کو عوام کی ترقی پر خرچ کریں ۔ اس موقعہ پر ٹھیکدار منیر حسین ، محمد شبیر نائب سرپنچ ،محمد رشید ، مقصودہ بیگم ، محمد رفیق ، عبدالقیوم ،کالا خان ،چوہدری صدام حسین و دیگر معزز لوگوں نے بھی روبینہ اختر کے کام کی ستائش کی اور مبارکباد دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا