ہنگامے کے درمیان بجٹ پر بحث کا آغاز

0
0

یواین آئی

نئی دہلیرافیل سودے پر اپوزیشن پارٹیوں کے ھنگامے کے درمیان لوک سبھا میں جمعہ کے روز مالی سال 2019-20کے عبوری بجٹ اور ضمنی مطالبات زر پر بحث شروع ہو گئی۔اپوزیشن ارکان نے ایوان میں افراتفری کا حوالہ دیتے ہوئے بجٹ پر بحث شروع نہیں کرانے کا مطالبہ کیا۔ دوپہر بعد تقریبا 12.40 بجے پریزائڈنگ افسر کلراج مشرا نے جیسے ہی مالی سال 2019-20کے عبوری بجٹ اور ضمنی مطالبات زر اور مالی سال 2018-19 کے تیسرے ضمنی مطالبات زر پر بحث شروع کرنے کی اپیل کی، کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ ایوان میں نظام درست نہیں ہے اور ایسے میں اس پر بحث ابھی نہیں کرائی جانی چاہیے ۔ اس پر مسٹر کلراج مشرا نے کہا کہ اپوزیشن رکن ہی ایوان کا ماحول بگاڑ رہے ہیں۔ اگر وہ اپنی جگہ پر بیٹھ جائیں تو ایوان میں خود کار طریقے سے ماحول درست ہوجائے گا۔اس وقت کانگریس، ترنمول کانگریس اور تیلگودیشم پارٹی کے لیڈر رافیل طیارہ سودے میں بے ضابطگی کے بارے ایک انگریزی روزنامہ میں آج شائع ہونے والی خبر پر ایوان کے وسط میں پہنچ کر ھنگامہ کر رہے تھے ۔ اس کے بعد ھنگامے کے درمیان ہی بیجو جنتا دل کے تتھاگت ستپتھ¸ نے بجٹ پر بحث شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی مدد ناکافی ہے ۔ موجودہ حکومت نے اب تک صرف بڑے صنعت کاروں کی فکر ہے اور کسانوں کی حالت مضبوط بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ الٹے مودی حکومت کی نوٹ بند¸ سے کسانوں کی حالت اور خراب ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "لوگوں نے کانگریس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ آپ نے جو بھی کیا اس کا مقصد بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانا تھا۔ کسانوں کے لئے آپ نے کچھ نہیں کیا. آپ نے نوٹ بند¸ صرف اس لئے کی تاکہ آپ سب سے امیر پارٹی بن سکیں اور باقی پارٹیاں بھکاری بن جائیں لیکن اس عمل میں آپ نے کسانوں کو بھی بھکاری بنا دیا”۔ مسٹر ستپتھ¸ نے الزام لگایا کہ حکومت نے انتخابات نزدیک آتے دیکھ کر کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ، جو خوشامدی ہے ۔ تاکہ ان کا ووٹ خرید سکے لیکن، اتنے پیسے میں دو ہیکٹر زمین پر دو دن ٹریکٹر چلانے کے لئے کافی ڈیزل بھی کسان نہیں خرید سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد بھی حکومت کانگریس پر الزام تراشی سے آگے نہیں بڑھ پائی ہے ۔ اس نے بنیادی ، چھوٹی صنعتوں اور نئے کاروباریوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا