بیلا نگا تھب پنچائت بجلی سڑک کی منتظر

0
0

برفباری کے بعد پینے کے پانی کی سہولت بھی نہیں
وسیم احمد
کوٹرنکہ؍؍ ضلع راجوری کی تحصیل خواص کی پنچائت حلقہ بیلا نگاتھب میں برفباری کے 13 دنوں کے بعد بھی سڑک بجلی اور پانی جیسی سہولیات فراہم نہ ہوسکی۔ مقامی لوگوں نے سابق سرپنچ سلیم خان کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو برفباری ہوئی تھی تا ہم ابھی تک بڈھال گلی سے نگاتھب سڑک آمدو رفت کے لیے بحال نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مقام کوٹرنکہ سے تیس کلو میٹر کی دوری پر نگا تھب کا علاقہ ہے اور سڑک زیر برف ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا دوہزار کے قریب آبادی گزشتہ 13ًدنوں سے پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی نایابی کی وجہ سے فنگر پرنٹ مشینیں بھی ناکارہ ہوچکی ہیں ۔اور لوگوں کو راشن نہیں مل رہا ہے ۔ مقامی دکانوں سے اشیاء خوردنی بھی ختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہاایل جی وضلع انتظامیہ راجوری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سڑک سے برف ہٹائی جائے بجلی پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے تاکہ برفباری سے متاثرہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا