میونسپل وارڈ نمبر ایک بن استان مائیکروکنٹینمنٹ زون قرار

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہو ئے بتایا کہ انتظامیہ نے کشتواڑ کے بن استان مائیکرو کووڈ-19 کنٹینمنٹ زونز کا اعلان کیا ہے جس میں ایک میکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔کشتواڑ میں ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ دو ہفتوں میں اب تک ایک ہی مائیکرو کووڈ-19 کنٹینمنٹ زونز قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عبدالحفیظ شیخ سے لیکر مسعود احمد کے گھر تک پورا بند کر دیا گیا ہے اور ان کے آس پاس گھروں میں بھی پابندی عائدکر دی گئی ہے۔ اعلان کردہ کنٹینمنٹ زونز میں اس بیماری پر قابو پانے کے لئے سیکشن 144 نافذ کیا گیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا