صوبائی کمشنر کشمیر نے شیرِ کشمیر کرکٹ سٹیڈیم سونہ وار کا دورہ کیا

0
0

یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں کا موقعہ پر جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آج یوم جمہوریہ 2022ء کی تقریبات کی تیاریوں کا موقعہ پر جائزہ لینے کے لئے شیرِ کشمیر کرکٹ سٹیڈیم سونہ وار کا دورہ کیا۔صوبائی کمشنر کشمیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، ایس ایم سی ، اطلاعات ، سکولی تعلیم ، پھولبانی ، ہیلتھ سروسز، پی ڈبلیو ڈی ( آراینڈ بی) ، پی ایچ اِی ، کے پی ڈی سی ایل ، یو اِی اِی ڈی، ایم اِی ڈی ، مہمان نوازی و خاطر تواضع اور دیگرمحکموں کے اَفسران بھی تھے۔اِس کے علاوہ پولیس ، سی آر پی ایف اور دیگر حفاظتی ایجنسیوں کے اَفسران بھی اِس موقعہ پرموجود تھے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ 26؍ جنوری سے قبل برف باری کے پیش نظر برف صاف کرنے کے اہم منصوبے کو تیار رکھیںتاکہ یوم جمہوریہ کے مرکزی تقریب کے احسن اِنعقاد کے لئے میدان صاف کیا جاسکے۔پانڈورانگ کے پولے نے متعلقہ اَفسران کو خیمے لگانے کے علاوہ مہمانوں کی نشستوں کے اِنتظامات کووِڈ پروٹول کے مطابق کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ برف باری کے پیش نظر کل تک گرائونڈ کے کچھ مخصوص علاقوں کو ترپال سے ڈھانپ دیا جائے تاکہ زمین پانی سے بھیگ نہ جائے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے ہیلتھ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پریڈ پریکٹس کے دوران شرکأ کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرنے اور ان کے جسمانی درجہ حرارت کی نگرانی کے لئے پنڈال میں کووِڈ ٹیسٹنگ ڈیسک قائم کریں۔اُنہوں نے پی ڈی ڈی کے افسران کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف کو یوم جمہوریہ کے شرکأ کے لئے گرمائشی سہولیات کے اِنتظامات کرنے کی ہدایت دی۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کو پبلک ایڈریس سسٹم کے اِنتظامات کرنے ، اہم مقامات پر ایل اِی ڈی سکرینوں کی تنصیب کے علاوہ میڈیا کے ذریعہ یوم جمہوریہ کی تقریب کی احسن کوریج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا