اہلیت کو سماجی لحاظ سے بامعنی بنایا جانا چاہئے: سپریم کورٹ

0
0

نئی دہلی،//سپریم کورٹ نے قومی اہلیت اور داخلہ امتحان-پی جی (NEET-PG) میں ریزرویشن کے معاملے میں جمعرات کے روز کہا کہ امتحانات سے ان سماجی-اقتصادی مراعات کی عکاسی نہیں ہوتی ہے جو بعض طبقوں کو حاصل ہیں، اس لیے اہلیت کو سماجی لحاظ سے بامعنی بنایا جانا چاہئے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے میڈیکل کورسز کے پوسٹ گریجویٹ درجات میں داخلہ سے متعلق قومی اہلیت-و -داخلہ امتحان-2021-22 (NEET-PG) معاملے میں کونسلنگ اور اندراج کی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دینے سے متعلق ایک تفصیلی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریزرویشن میرٹ کے خلاف نہیں ہے۔

بنچ نے 7 جنوری کو دیے گئے اپنے عبوری حکم کے حوالے سے تفصیلی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے اس دور میں ہمیں ڈاکٹروں کی اشد ضرورت ہے۔ اس لیے، کسی بھی عدالتی مداخلت سے اس سال داخلہ کی کارروائی میں تاخیر ہوتی، اہلیت کے معیار میں تبدیلی اور دونوں طرف سے مزید قانونی چارہ جوئی سے اندراج میں تاخیر ہوجاتی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا