لزبن،// پرتگالی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہوم آئیسولیشن میں رہنے والے لوگوں کو آئندہ 30 جنوری کو انتخابات کے دن ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کی تقریباً ایک کروڑ کی آبادی میں سے کم و بیش 90 فیصد کا کووڈ ویکسینیشن مکمل ہونے کے تناظر میں یہ فیصلہ گیا ہے۔
ملک کے وزیر داخلہ فرانسسکا وان ڈیونم نے کہا ہے کہ ہوم آئیسولیشن میں رہ رہے لوگوں کو صرف شام 6 سے 7 بجے تک پولنگ اسٹیشن جانا چاہیے۔
پرتگال میں اب تک کورونا انفیکشن کے 20 لاکھ 3 ہزار 169 معاملے درج کئے گئے ہیں جب کہ اس بیماری سے 19 ہزار 413 افراد کی موت ہوچکی ہے۔