جموں وکشمیرمیں کوروناکاقہرٹوٹا

0
0

ایک دِن میں5818نئے مثبت معاملات،4اموات
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں د ن بدن اضافہ ہو رہا ہے، بدھ کے روز 5818 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران چار مریض فوت ہوئے ہیں۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں ریکارڈ توڑ 1745افراد کی رپورٹ بدھ کے روز پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 791، بڈگام میں 594، پلوامہ میں 230، کپواڑہ میں 93، اننت ناگ میں 217، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 84، کولگام میں 162اور شوپیاں میں 20افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5,818نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے4,066کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1,752کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,72,669تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 04کووِڈ مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے جن کا تعلق صوبہ جموں سے ہیں۔اِسی دوران آج مزید1,255اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے592افراداور کشمیر صوبے کے663افرادشامل ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس(mucormycosis) کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 41,266کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,00,27,707تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے3,72,669معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے26,236(صوبہ جموں میں 9,336 اور کشمیر صوبے میں16,900 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 3,41,854اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,579تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,347کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,232کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,05,18,023ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 19؍جنوری 2022ئ؁کی شام تک2,01,45,354نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 3,72,669 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک55,67,471افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں7,599اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔26,236فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,30,381اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق50,98,676اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں1,775،ضلع بارہمولہ میں791، ضلع بڈگام میں 594،ضلع پلوامہ میں 230،ضلع کپواڑہ میں93، ضلع اننت ناگ میں 217،ضلع بانڈی پورہ میں130، ضلع گاندربل میں84اور ضلع کولگام میں 162اور ضلع شوپیان میں 20ے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں1,131،ضلع اودھمپور میں 105،ضلع راجوری میں85،ضلع ڈوڈہ میں63،ضلع کٹھوعہ میں 100،ضلع سانبہ میں 89،ضلع کشتواڑ میں 05،ضلع پونچھ میں66، ضلع رام بن میں53اور ضلع رِیاسی میں56نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا