’سب کی خواہشات کا خاص خیال رکھاجائیگا‘

0
0

حکومت ملی تو پیرپنچال اور چناب کو الگ انتظامی ڈویژن دیں گے: عمر عبداللہ
یواین آئی

سری نگرخطہ لداخ کو الگ انتظامی ڈویژن کا درجہ دینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ انتخابات کے بعد اگر حکومت ملی تو پیر پنچال اور چناب وادی کو الگ ڈیویژن کا درجہ دیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے انتخابات کے بعد اگر حکومت ملی تو پیر پنچال اور چناب وادی کو الگ ڈیویژن کا درجہ دیں گے جو ہمارے علاقائی اٹانومی وعدے کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت علاقائی اور سبھی خطوں کی خواہشات کا خاص خیال رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گورنر کے ‘پک اینڈ چوز’ اپروچ کے بجائے وسیع النظر اپروچ اختیار کر کے مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقائی اٹانومی دستاویز ہمارا راہنما ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز لداخ کو الگ انتظامی ومالی ڈیویژن کے درجہ سے نوازا۔ دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے خطہ لداخ کو صوبہ کا درجے دینے کے ریاستی گورنر کے فیصلے کو اچھا انتظامی فیصلہ قرار دیا تاہم اس معاملے میں خطہ چناب اور پیرپنچال کو نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر صاحب کو اس قسم کے سیاسی فیصلے لینے کا کوئی اخلاقی حق نہیں۔ اگر کوئی فیصلہ لینا بھی تھا تو خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ریاست کے تمام خطوں کو علاقائی خودمختاری دینے کا وعدہ کیا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت ملنے کی صورت میں ہم خطہ چناب اور پیرپنچال کو بھی علاقائی خودمختاری دیںگے۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ لداخ کو صوبے کا درجہ دیکر بھاجپا نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے کیونکہ بی جے پی نے لداخ کو الگ ریاست بنانے کے فریبی نعرے پر الیکشن مہم چلائی تھی۔ ہم نے پہلے ہی لداخ کے عوام کو ہوشیار کیا تھا کہ بھاجپا الگ ریاست کے نام پر اس خطہ کے لوگوں کے جذبات کا استحصال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وعدوں پورا کرنے کے بجائے بھاجپا نے نیشنل کانفرنس کے علاقائی اٹانومی کے فارمولہ اپنا یا ، جس سے بھاجپا کی دوغلی پالیسی کی عکاسی بخوبی ہوجاتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا