سرپنچ عضنفر علی خان کے انتقال پہ سیاسی سماجی اور صحافی برادری نے کیا تعزیت کا اظہار

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر پنچایت ہرموتہ کی عظیم شخصیت سبکدوش لیکچرر و نائب سرپنچ ہرموتہ عضنفر علی خان کی اچانک حرکت قلب ہونے کے باعث رضاالٰہی سے دنیافانی کو الوداع کہہ کر اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ مرحوم ایک نیک انسان تھے جوکہ ہمیشہ خدمت خلق میں پیش پیش رہا کرتے تھے۔ مرحوم عربا پرور تھے مرحوم کی اس اچانک موت پہ کئی سیاسی و سماجی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی اور کہاکہ دکھ کی اس گڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرنے والوں میں سابقہ ایم ایل سی ایڈوکیٹ رحم داد، ضلع وائس چیرمین محمد اشفاق، بی ڈی پی لیڈ ایڈوکیٹ محمد معروف خان، بی ڈی سی ممبر چوہدری امان اللہ، ڈاکٹر شہزاد احمد ملک ، پی ڈی پی لیڈر سردار وسیم خان، ڈی ڈی سی ممبر واجد بشیر خان، ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عمران ظفر، کانگرس لیڈر پروین سرور خان ، ایڈوکیٹ اخلاق چوہان، ایدوکیٹ انظار خان، سجاول خان، ریٹائر رینج آفیسر محمد شمیم خان، تلعت سرور خان، سرپنچ حاجی شارک خان ، سرپنچ آفتاب ساگر، ایڈوکیٹ اکبر حسین، محمد دین پسوال، سید فیصل حسین شاہ،صحافی برادری طارق خان انقلابی، تعظیم کاظمی، کشال بانیاں، سرفراز قادری کے علاوہ کئی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے انہوں نے کہا کہ اس نوجوان کی وفات سے علاقے کا کافی نقصان ہوا ہے جس کو پر کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گڑی میں عمزدہ کنمبے کے ساتھ ہم بھی برابر کے شریک ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا