چوہدری عبدالغنی نے کیا درہ دولیاں کی بنگا تا چِٹّا کٹھّا سڑک کا افتتاح

0
0

عوام میں خوشی کی لہر، کہا اس سڑک سے گاؤں کی ترقی کی راہ ہوگی ہموار
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک پونچھ کی پنچایت درہ دولیاں میں بنگا تا چِٹّا کٹھّا سڑک کا آج رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی نے کیا افتتاح۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری لال حسین، حاجی محمد شریف، گلاب حسین، باجی مشتاق، میاں غلام نبی، میاں قاسم، محمد شبیر، جاوید احمد ، محمد سائیں، ریٹائرڈ بی ڈی او صدیق چوہان ، باغ حسین، مولوی نور حسین وغیرہ بھی موجود رہے۔چوہدری عبدالغنی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گاؤں، ہر محلہ کو سڑک سے جوڑنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ سڑک سے ہر طرح کی ترقی ممکن ہے اور اگر سڑک ہر گاؤں اور ہر محلہ تک پہنچے گی تو باقی ترقی کے کاموں کی راہ بھی ہموار ہو جائیگی۔انہوں نیکہا ہے کہ انکے رکن بننے سے اس وقت تک دونوں بلاکوں میں ترقیاتی کام شد و مد سے جاری ہیں اور انشائ اللہ بہت جلد تمام گاؤں کو سڑک رابطہ سے جوڑ کر ہر سہولت کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کی کوشش کرینگے جس سے ہماری عوام پریشان نہ ہو۔عوام نے رکن کے اس کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انکی اس سڑک کے افتتاح سے گاؤں کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور درہ دولیاں کی عوام کو رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی نے اس سڑک کو دیکر انکے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ضلع جنرل سیکریٹری گلزار جٹ نے کہا ہیکہ چوہدری عبدالغنی کے رکن بننے سے آج تک دن رات دونوں بلاکوں میں ترقیاتی کام شد و مد سے جاری ہیں اور یہ ہماری خوش قسمتی ہیکہ ہمیں ایک ایماندار لیڈر کی قیادت میں کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالغنی نے جو کام صرف ایک سال کے اندر کیے ہیں وہ باقی لیڈران نے ستر سالوں میں نہیں کیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا