پاکستان :مجرموں کے ساتھ مڈبھیڑ، پولیس اہلکارسمیت تین کی موت

0
0

اسلام آباد//پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں پولیس اور مجرموں کے درمیان مڈبھیڑ میں ایک پولیس اہلکار اور دومسلح لٹیرے مارے گئے جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پیر کو دیررات اسوقت پیش آیا جب پولیس کی ٹیم نے تلاشی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں کو روکنے کا اشارہ دیا۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے پستول نکال کر پولیس پر گولیاں چلادیں۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے گولی باری میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ وہیں دو مجرم موقع پر ہی مارے گئے۔
موقع پر پہنچی پولیس اور بچاؤ دستہ نے زخمیوں کو شہر کے نزدیکی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرادیا ہے۔ پولیس نے جائے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا