کوویڈ مثبت افراد کے استعمال کیلئے میڈیکل کٹ۔تلنگانہ حکومت کی اڈوائزری

0
0

حیدرآباد//تلنگانہ کے محکمہ صحت نے کوویڈ سے مثبت پائے جانے والے افراد کو گھروں میں الگ تھلگ رہنے کے دوران استعمال کی جانے والی دواوں کے بارے میں اڈوائزری جاری کی ہے۔یہ دواوں کی کٹس تمام سرکاری نگہداشت صحت مراکزمیں کوویڈ سے مثبت پائے جانے والے مریضوں کو فراہم کی جارہی ہے۔اس میں سات قسم کی دوائیں ہیں۔ساتھ ہی قوت مدافعت کو مستحکم کرنے والی گولیاں بھی اس میں شامل ہیں۔یہ دواوں کا پانچ دن کا کورس ہے اور کوویڈ کی علامات پائے جانے کے فوری بعد ان کا استعمال ضروری ہے۔اس اڈوائزری میں کوویڈ سے مثبت پائے جانے والے مریضوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ اپنا درجہ حرارت روزانہ معمول کے مطابق چیک کریں۔روزانہ پانچ تا چھ منٹ چہل قدمی کریں اوربخار کی حرارت برقراررہنے یا چھ منٹ تک چلنے کے بعد سانس پھولنے کی صورت میں فوری طورپر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا