یواین آئی
نئی دہلی؍؍ اسکون دوارکا نے وبائی امراض کی وجہ سے مایوسی کے وقت لوگوں کو طاقت فراہم کرنے کے لئے ایک مشاورتی ہیلپ لائن شروع کی ہے۔آج یہاں جاری ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ کوئی بھی شخص اس ہیلپ لائن نمبر پر مفت مشاورت حاصل کرسکتا ہے۔ اسکون نے ذہنی تنائو سے نمٹنے کے لیے سیمینار بھی منعقد کیے تھے۔ قدرت کے سامنے انسان کا بس نہیں چلتا۔اسکون کونسلنگ ہیلپ لائن اپنے منظم مشاورتی نظام کے ذریعے ضرورت مند لوگوں کی مسلسل مدد کر رہا ہے جس میں لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں چھوٹے موٹے مسائل کو حل کرنے اور ان کی زندگی میں مستقل طور پر خوشیاں لانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ لوگ اپنے کھوئے ہوئے مسائل کو حل کر سکیں۔اپنی کھوئی شناخت واپس حاصل کرسکیں۔اسی سلسلہ میں میں مندر کے ذریعے چلائے جانے والیڈی وائی پی ایچ( ڈسکوری یو رپرماننٹ ہپی نیس) پروگرام میں شامل ہواجا سکتا ہے۔ اس میں لوگوں کو روحانیت کے بارے میں بنیادی معلومات دی جاتی ہیں۔