کرونا وائرس کے حوالے سے حاجی محمد اشرف کی عوام سے اپیل

0
0

مردو زن اس زنجیر کو توڑنے میں انتظامیہ کا تعاون کریں
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ میں گزشتہ دونوں کے لاک ڈاؤن کے بعد آج دوبارہ بازاروں میں رونق لوٹ آئی۔اگر چہ کرونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کے لئے کڑی نگرانی رہی۔ اور پولیس انتظامیہ نے بھی ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی کی نگرانی میں متحرک رہی۔تاکہ کسی طرح کویڈ 19کے پیش نظر لوگوں کو محتاط رکھا جاسکے۔ اس حوالے سماجی کارکن حاجی محمد اشرف نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر انتظامیہ اپنے طور پر کوشاں ہے۔ انہوں نے تمام نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین بچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تیسری لہر کہ زنجیر کو توڑنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ گھر کے اندر یا باہر ماسک یا کسی چادر سے اپنے منہ کو ضروری ڈھانپ کر رکھیں۔ ہر جگہ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے تمام تر اجتماعات پر بلخصوص شادی ،بیا ہ،نیاز کسی بھی اجتماعی طور پر پر کام میں کم سے کم آدمیوں کی شمولیت کو ترجیح دیں تاکہ اس وباء سے نجات حاصل کی جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا