پبلک ویلفیئر فرنٹ نے پونچھ میں غریب لوگوں میں کمبل، کپڑے اور راشن تقسیم کیا

0
0

مالدار لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس شدت کی سردی اپنے گردونواح کے غریبوں کی مدد کریں
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍پبلک ولفیئر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے پونچھ میں غریب اور نادار لوگوں میں راشن، کمبل اور کپڑے تقسیم کیے، اس موقع پر فرنٹ کے اراکین شاہنواز خان، رویندر کور اور جہانگیر احمد بھی موجود رہے۔اس موقع پر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے چاروں طرف برف باری ہے، یہ لوگ شدید سردی کے باوجود یہاں اپنا گذر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی غربت، بھوک، ضرورت، پریشانی، مہنگائی اور بے روزگاری نے انہیں یہاں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ان لوگوں کی ایسی حالت دیکھ کر ہمارے فرنٹ نے ان سب کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور آج ہم نے یہاں آکر ان تمام لوگوں کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ کا بنیادی مقصد غریب اور نادار لوگوں کی خدمت ہے جو ہم کر رہے ہیں۔زورآور سنگھ شاہباز نے پونچھ ضلع کے مالدار و نوکری پیشہ لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس شدت کی سردی میں غریبوں کا خاص خیال رکھیں اور جتنا ہوسکے انکی مدد کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا