جس طرح انتظامیہ کا کویڈ میں پہلے ساتھ دیا تھا، تیسری لہر میں بھی ساتھ دیں:ڈپٹی کمشنر
شاہ نواز
ریاسی؍؍کویڈ 19 کے مثبت معاملات کی تعداد بڑھتے ضلع ریاسی میں بھی ہفتہ کے آخری دو دنوں میں غیر لازمی اشیاء کی آمدورفت پر قدغن لگا دیا گیا ہے۔ ضلع میں ہفتہ و ایتوار کے روز غیر ضروری عوامی آمدورفت پر پابندی رہی اس دوران ضروری اشیاء کی آمدورفت بدستور جاری رہی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی چرن دیپ سنگھ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے ضلع کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا کی تیسری لہر میں بھی ضلع انتظامیہ کا برپور ساتھ دیں جس طرح سے پہلی اور دوسری لہر میں ساتھ دیا تھا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عزیزواقارب کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں تاکہ اپنی اور اپنے عزیزواقارب کی زندگیوں کو محفوظ رکھ سکیں۔